مائزہ حمید کی تعلیمی شعبے کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی تعلیمی شعبے کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام معیاری تعلیم و تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر …

وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید کی تعلیمی شعبے کی رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو

اسلام آباد ۔ 05 اپریل (اے پی پی) وزارت کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) کی پارلیمانی سیکرٹری رکن قومی اسمبلی مائزہ حمید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام معیاری تعلیم و تعلیمی سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے، 2 ارب روپے کی رقم سے 200 تعلیمی اداروں میں اصلاحات کا دوسرا مرحلہ رواں ماہ شروع کر دیا جائے گا، سرکاری کے ساتھ ساتھ نجی اداروں کے بچوںکو بھی نمایاں کارکردگی پرانعامات دےئے جائیں گے، نئے سیشن میں مفت کتب کی بروقت فراہمی یقینی بنائی جائے گی،آخری بچے کی گھر روانگی تک پرنسپل صاحبان کو گیٹ پر موجود رہنے کے احکامات جاری کر دےئے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز وزارت کیڈ میں ایجوکیشن بیٹ رپورٹرز سے خصوصی ملاقات کے موقع پر کیا۔

Leave a Reply