انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا نے کلب کے ساتھ نئے اور بہتر معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے مائیکل آرٹیٹا کا موجودہ معاہدہ رواں سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا تھا، تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں فریقین کے درمیان نئے معاہدے پر مذاکرات جاری تھے۔
مائیکل آرٹیٹا کاانگلش پریمیئر لیگ چیمپئن آرسنل کے ساتھ نئے معاہدے پر اتفاق

مزید خبریں
لندن۔23ستمبر (اے پی پی):انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن آرسنل کے منیجر مائیکل آرٹیٹا نے کلب کے ساتھ نئے اور بہتر معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے۔ بی بی سی کے مطابق سپین سے تعلق رکھنے والے مائیکل آرٹیٹا کا موجودہ معاہدہ رواں سیزن کے اختتام پر ختم ہو رہا تھا، تاہم گزشتہ چند ماہ سے دونوں فریقین کے درمیان نئے معاہدے پر مذاکرات جاری تھے۔ اب حتمی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو دسمبر 2019 میں کلب کا چارج سنبھالنے والے مائیکل آرٹیٹا کے آرسنل میں قیام کو کم از کم 10 ویں سال تک بڑھا دے گا۔
نئے معاہدے کے تحت ان کی موجودہ سالانہ 10 ملین پاؤنڈز کی تنخواہ میں نمایاں اضافہ ہوگا، جبکہ اس کے علاوہ 5 ملین پاؤنڈز اضافی بونس کی مد میں شامل ہیں۔مائیکل آرٹیٹا کی زیر نگرانی آرسنل نے گزشتہ سیزن 20 سال بعد پہلی بار پریمیئر لیگ کا ٹائٹل اپنے نام کیا، جبکہ ٹیم چیمپئنز لیگ کے فائنل تک بھی پہنچی۔ معاہدے کی تجدید کے حوالے سے بات کرتے ہوئے 42 سالہ مائیکل آرٹیٹا کا کہنا تھا کہ وہ یہاں کام کرنے پر انتہائی خوش اور ممنون ہیں اور کلب میں طویل مدتی کامیابی کے سفر کو جاری رکھنا چاہتے ہیں۔ مائیکل آرٹیٹا کے قیام سے یورپین فٹ بال میں آرسنل کی بحالی اور پیش قدمی کو مزید استحکام ملے گا۔







