ماحولیاتی آلودگی کیس ، عدالت نے پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی

61
احتساب عدالت نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید بامشقت ، ایک ارب 57 کروڑ 30 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی

لاہور۔26جنوری (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ماحولیاتی تبدیلی کا کتنا بڑا اثر ہے کہ اب تک برف نہیں پڑی، اس سے زیادہ قدرت ہمیں کیا دکھائے، رپورٹس بتا رہی ہیں کہ 2026 تک لاہور میں پانی ختم ہو جائے گا، تو پھر لاہور میں بھی کراچی طرز کا پانی کا ٹینکر چلے گا۔ عدالت نے پانی کو محفوظ بنانے سے متعلق آئندہجمعہ تک عمل درآمد رپورٹ طلب کرلی ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے تدارک کیس میں ہارون فاروق سمیت دیگر کی ایک ہی نوعیت کی دائر درخواستوں پر جمعہ کے روزسماعت کی جس میں ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے تدارک کیلئے اقدامات نہ کرنے کی نشاندہی کی گئی۔عدالتی حکم پر جمعہ کے روز سماعت پر سرکاری افسران عدالت کے روبرو پیش ہوئے اور سموگ کے تدارک کے لیے اپنی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے لاہور کے انڈر پاسز کی تزئین و آرائش پر تحقیقات کا عندیہ دیتے ہوئے قرار دیا کہ انڈر پاسز کی تزئین و آرائش کی مد میں کسی نے پیسے کمائے ہیں۔ انڈر پاسز کی حالت پہلے سے بھی عجیب کردی ہے اور وہ مذاق لگ رہا ہے۔ ماحولیاتی کمیشن کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ جہاں واسا کا پانی لگا ہو، وہاں واسا کے پانی کی کیا ضرورت ہے، ہم معلومات نکلوا رہے ہیں کہ کن ٹیوب ویلز کے ساتھ واسا کا پانی بھی لگا ہے،

پرائیویٹ سکولوں کو چاہیے کہ 50 فیصد بچوں کو فری ٹرانسپورٹ کی سہولت دے۔ پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا کہ کلائیمیٹ چینج کی وجہ سے برف باری نہیں ہوئی، اگلے جمعہ تک بارش شروع ہو جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ موٹروے پر کھجور کے ہزاروں درخت لگائے جاتے ہیں۔ اس پر پابندی لگا دینی چاہیے کیونکہ یہ ماحول دوست نہیں ہیں۔

جنوبی پنجاب میں یہ درخت پھل دیتا ہے، مگر یہاں نہیں۔ جس پرعدالت نے ہائی وے اور موٹرویز پر کجھور کا درخت لگانے سے روک دیا ۔ ماحولیاتی کمیشن کے ممبر نے عدالت کو بتایا کہ تمام پرائیویٹ سکولز کو ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد ڈسکائونٹ دینا چاہیے۔

محکمہ سکولز ایجوکیشن کو پرائیویٹ سکولز کی رجسٹریشن کا حکم دیاجائے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ حکومت دس ہزار طالب علموں کو الیکٹرک بائیکس فراہم کرے گی۔ عدالت نے مزید سماعت آئندہ جمعہ تک ملتوی کرتے ہوئے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی ۔