نیوزی لینڈ کرکٹ کا آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے سکواڈ کا اعلان

ویلنگٹن۔26جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی)نے آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سٹار بیٹر زکین ولیم سن اور راچن راویندرا کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ کین ولیم سن کی کیوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہےجبکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری …

ویلنگٹن۔26جنوری (اے پی پی):نیوزی لینڈ کرکٹ (این زیڈ سی)نے آئندہ ماہ جنوبی افریقا کے خلاف شیڈول دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے 14 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ مایہ ناز فاسٹ بائولر ٹم سائوتھی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ سٹار بیٹر زکین ولیم سن اور راچن راویندرا کو سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ کین ولیم سن کی کیوی ٹیم میں واپسی ہوئی ہےجبکہ وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث پاکستان کے خلاف حالیہ ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوران باہر ہوگئے تھے ۔

اس سیریز میں نیوزی لینڈ نے گرین شرٹس کو 1-4 سے شکست دی تھی ۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے سال کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز پانے والے سٹار بلے باز راچن راویندراکو مڈل آرڈر میں 32 سالہ ہنری نکولس کی جگہ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ نیوزی لینڈ کے ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ نے کہاہے کہ یہ ہمارے لئے بہت مشکل فیصلہ تھا،کیونکہ ہنری نکولس کو 56 ٹیسٹ میچز میں نیوزی لینڈ کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

لیکن ہم نے محسوس کیا کہ راچن رویندرا بہت کم وقت میں اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آگے آرہے ہیں ۔ ہم راچن رویندرا سے امید رکھتے ہیں کہ وہ جنوبی افریقا کے خلاف سیریز میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ہمارے انتخاب کو درست ثابت کریں گے ۔24 سالہ راچن راویندرا نے 2021 میں بھارت کے خلاف اپنے ٹیسٹ کیریئر کا آغا کیا تھا اور وہ پروٹیز کے خلاف کیریئر کا چوتھا ٹیسٹ میچ کھیلیں گے۔

گیری سٹیڈ کے مطابق فاسٹ بائولر کائل جیمیسن بھی کمر کی انجری سے نجات پانے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ سیمر ول او رورک کو ہیملٹن میں 13 فروری سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے اوروہ اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کر سکتے ہیں۔ جنوبی افریقا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 4 فروری کو ماؤنٹ مونگانوئی میں شروع ہوگا ۔

پروٹیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئے اعلان کردہ 14 رکنی نیوزی لینڈ ٹیسٹ سکواڈ میں ٹم ساؤتھی (کپتان)،ٹام بلنڈل، ڈیون کانوے، میٹ ہنری، کائل جیمیسن، ٹام لیتھم، ڈیرل مچل، ول اوورک ، گلین فلپس، ریچن رویندرا، مچل سینٹنر، نیل ویگنر، کین ولیمسن اور ول ینگ شامل ہیں۔

مزید خبریں