اسلام آباد۔10ستمبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے بین الاقوامی سطح پر مربوط تعاون کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو ریچارج پاکستان منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ دنیا تیزی سے ترقی کر رہی ہے،پاکستان قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس توانائی کےمتبادل ذرائع موجود ہیں جن سے استفادہ کی ضرورت ہے۔ مصدق ملک نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ملکوں میں شامل ہے، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے مربوط بین الاقوامی تعاون کی ضرورت ہے۔