اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماحول کو …
ماحولیات کے تحفظ کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا، شیخ محمد یوسف
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) نگران وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی شیخ محمد یوسف نے کہا ہے کہ ماحولیات کے تحفظ کےلئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہو گا۔ وہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کی چیئرپرسن سینیٹر ستارہ ایاز کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے جنہوں نے جمعہ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ماحول کو موسمیاتی تبدیلی، جگلات کی کٹائی، فضائی آلودگی اور آبادی میں بے ہنگم اضافہ جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں اپنی بقا اور مستقبل کی نسلوں کے تحفظ کے لئے ماحولیاتی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر سینیٹر ستارہ ایاز نے ملک میں ماحولیات کے متعلق عام مسائل کو اجاگر کیا۔ انہوں نے راول ڈیم کی صورتحال اور اسلام آباد کے ماحول سمیت دیگر متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔









