مادرِ ملت فاطمہ جناحؒ کے یومِ ولادت کے سلسلہ میں نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام خواتین کا خصوصی پروگرام جمعرات کو ہوگا

112

اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کے یومِ ولادت کی تقریبات کے ذیل میں نظریہ پاکستان کونسل اسلام آباد کے زیرِ اہتمام خواتین کا خصوصی پروگرام جمعرات (26جولائی) صبح ساڑھے دس بجے ایوانِ قائد فاطمہ جناح پارک میںمنعقد ہوگا۔رُکن قومی اسمبلی اور نظریہ پاکستان کونسل کی مجلسِ عاملہ کی سینئر رُکن مسز فرخ خان پروگرام کی صدارت کریں گی۔ تقریب میں مادرِ ملت کی گرانقدر قومی خدمات ، بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کی قیادت میں تحریکِ پاکستان میں سرگرم حصہ لینے، خواتین میں سیاسی بیداری پیدا کرنے اور قیامِ پاکستان کے بعد مہاجرین کی بحالی کے لئے اُن کی انتھک کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جائے گا۔