اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے زونل منیجر ز کو ملک بھر کے بڑے سٹوروں کی کمپیوٹرائزیشن اوراشیائے خوردونوش کی سٹوروں پر بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو یوٹیلٹی سٹورز حکام کی جانب سے اجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے ہیڈ آفس میں زونل …
ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی زونل منیجر ز کو بڑے سٹوروں کی کمپیوٹرائزیشن ، اشیائے خوردونوش کی بروقت دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان کے مینجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے زونل منیجر ز کو ملک بھر کے بڑے سٹوروں کی کمپیوٹرائزیشن اوراشیائے خوردونوش کی سٹوروں پر بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔جمعرات کو یوٹیلٹی سٹورز حکام کی جانب سے اجاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر عمر لودھی نے ہیڈ آفس میں زونل منیجر کانفرنس کی صدارت کی جس میں جنرل منیجرز، منیجرز، چیف فنانشل آفیسر ، زونل منیجر اسلام آباد نے شرکت کی اس کے علاوہ ملک بھر میں تعینات زونل منیجرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔کانفرنس کے انعقاد کا مقصد کارپوریشن کے تمام آپریشنل ا±مور کا جائزہ لینا اور مستقبل کیلئے نئی حکمت عملی تشکیل دینا تھی۔اس دوران تمام زونل منیجرز نے اپنے اپنے زونز کی کارکردگی بارے ایم ڈی کو بریفنگ دی ایم ڈی نے اس موقع پر کارکردگی کو مزید بہتر کرنے کیلئے ہدایات بھی جاری کیں۔ اس کے علاوہ کارپوریشن کے تمام ا±مور میں مزید بہتری لانے کیلئے لائحہ عمل ترتیب دیا گیا ۔کانفرنس کے دوران ایم ڈی یوٹیلٹی سٹورز نے ملک کے تمام بڑے شہروں میں مناسب جگہوں پر میگا سٹورز کے قیام اور بڑے سٹوروں کی کمپیوٹرائزیشن سمیت اشیائے خوردونوش کی سٹوروں پر بروقت دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ ایم ڈی نے تمام زونل منیجرز اور انتظامیہ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ کارپوریشن کی ترقی کیلئے اور اس کو موجودہ حالات سے نکالنے کیلئے دن رات محنت کی جائے تاکہ کارپوریشن پر صارفین کا اعتماد بحال ہو اور ان کو کسی دشواری کا سامنا نہ کئے بغیر ایک چھت تلے ضروری اشیاءخوردونوش کی وافر مقدار فراہم کی جائے۔








