مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58ویں برسی بدھ کو منائی گئی

55
Mohtarma Fatima Jinnah
Mohtarma Fatima Jinnah

اسلام آباد۔9جولائی (اے پی پی):مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58ویں برسی بدھ 9 جولائی کو منائی گئی۔ فاطمہ جناح بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی چھوٹی بہن تھیں اور وہ 31جولائی 1893کو کراچی میں پیدا ہوئیں۔ محترمہ فاطمہ جناح نے قیام پاکستان کی جدوجہد میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے اپنے بھائی محمد علی جناح کے ساتھ تحریک پاکستان میں شانہ بشانہ کام کرتے ہوئے برصغیر کی خواتین کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔فاطمہ جناح کو تحریک آزادی میں ان کے مثالی کردار کے باعث ’’مادر ملت‘‘ کے لقب سے پکاراجاتا ہے۔انہوں نے آزادی کے بعدپاکستان خواتین تنظیم کی بنیاد رکھی جس نے قیام پاکستان کے وقت ہجرت کرکے آنے والی خواتین کی آباد کاری میں اہم کرداراداکیا۔

محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو دار فانی سے کوچ کر گئیں اور وہ کراچی میں مزار قائد میں اپنے بھائی کے پہلو میں آسودہ خاک ہیں۔ ان کی برسی کے موقع پر سیاسی و سماجی تنظیموں کی جانب سے ان کی خدمات کے اعتراف میں انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا۔