مارسل گرینولرز اور ہوراشیو زیبالوس جونیئر فرنچ اوپن ٹینس مینز ڈبلز سیمی فائنل میں داخل

بے نظیر بھٹو شہید نیشنل ٹینس چیمپئن شپ 18 دسمبر شروع ہو گی

پیرس۔7جون (اے پی پی): ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے مینز ڈبلز مقابلوں کے سیمی فائنل رائونڈ میں پہنچ گئے ۔انہوں نے مردوں کے ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو شکست دی۔

سال کے دوسرا گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دلچسپ اور کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ فرانس کے دارلحکومت پیرس میں جاری ہے ۔ مینز ڈبلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں ہسپانوی ٹینس سٹار مارسل گرینولرز اور ان کے ارجنٹائن کے جوڑی دار ہوراشیو زیبالوس جونیئر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف نیدرلینڈز کے ویزلے کولہوف اور ان کے برطانوی جوڑی دار نیل سکوپسکی پر مشتمل ٹاپ سیڈڈ جوڑی کو سٹریٹ سیٹس میں 3-6 اور 6-7(4-7) سے شکست دے کر نہ صرف میگا ایونٹ سے باہر کر دیا بلکہ سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔فاتح جوڑی کا سیمی فائنل میں کروشین ٹینس کھلاڑی آئیوان ڈوڈگ اور ان کے امریکی جوڑی دار آسٹن کریجک پر مشتمل میگا ایونٹ کی فورتھ سیڈ جوڑی سے ہوگا۔