ایڈیلیڈ۔28نومبر (اے پی پی):آسٹریلوی مارش کپ میں کوئنز لینڈ نے سائوتھ آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ گزشتہ روز ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے دسویں میچ میں سائوتھ آسٹریلیا پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 47.1 اوورز میں 274 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی۔ ایلیکس کاری نے 101 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
گرندر سندھو نے 4 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ جواب میں کوئنز لینڈ نے مطلوبہ ہدف 42.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ میٹ رینشا نے 156 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر کوئنز لینڈ کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ میکس برائنٹ 68 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔