
کوئٹہ۔18 ستمبر(اے پی پی)وزیر مملکت و چیئرپرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ہدایات پر وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے ملاقات کی اور بلوچستان میں بی آئی ایس پی کی توسیع پر تبادلہ خیال کیا ، جس کا اعلان وزیر اعظم نے 19اگست 2017کو کوئٹہ میں سیاسی قیادت سے خطاب کے دوران کیاتھا۔ وزیر تعلیم زیارتول، منسٹر ایل جی آر ڈی سردار مصطفی خان ترین، وزیر صحت رحمان صالح بلوچ، منسٹر لیبر راحت فائق جمالی، منسٹر پی اینڈ ڈی، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، منسٹر ایس اینڈ جی اے ڈی نواب محمدخان جوگی زئی، وزیر محصولات شیخ جعفر مندوخیل، منسٹر سپورٹس مجیب الرحمان محمد حسنی، نصراللہ خان زیاری، میئر کیو ایم سی کلیم اللہ کھر، پرنس احمد علی اور سید لیاقت آغا نے ملاقات میں شرکت کی۔