ماروی میمن کا میکسیکو میں عالمی اجلاس سے خطاب

121

وسیلہ تعلیم اقدام نے انسانی ترقی پر مثبت اثرات مرتب کئے ہیں، بی آئی ایس پی تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے پر بھی یقین رکھتا ہے، ماروی میمن کا میکسیکو میں عالمی اجلاس سے خطاب
میکسیکوسٹی ۔ 29 ستمبر (اے پی پی) بی آئی ایس پی پاکستان کے فلیگ شپ سوشل سیفٹی نیٹ پروگرام ہونے کے ناطے نہ صرف غیر مشروط مالی معاونت کے ذریعے غربت کے اثرات پرقابو پانے میں مدد کرتا ہے بلکہ تعلیم کے ذریعے انسانی ترقی میں سرمایہ کاری سے مستحقین کو غربت سے باہر نکالنے پر بھی یقین رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار وزیر مملکت و چیئر پرسن بی آئی ایس پی، ایم این اے ماروی میمن نے میکسیکو شہر میں عالمی بینک کے تعاون سے میکسیکوکی وزارت برائے سماجی تحفظ اور قومی تعاون کے زیر اہتمام تقریب "انٹرنیشنل سمپوزیم: حقوق پر مبنی نقطہ نظر سے سماجی تحفظ کے نظام کی تخلیق میں مشروط مالی معاونت کے کردار” سے خطاب کے دوران کیا۔