مارچ میں چاول کی برآمدات میں 22.45 فیصد اضافہ

پاکستان نےرواں مالی سال کے پہلے دو ماہ کے دوران 233.991 ملین ڈالر مالیت کے 340,237 میٹرک ٹن سے زائد چاول برآمد کیے ، ادارہ شماریات

اسلام آباد ۔ 22 اپریل (اے پی پی) مارچ 2019ءکے دوران چاول کی برآمدات میں 22.45 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادو شمار کے مطابق مارچ 2019ءکے دوران چاول کی برآمدات 31.9 ارب روپے تک بڑھ گئیں جبکہ مارچ 2018ءمیں26.1 ارب روپے مالیت کا چاول برآمد کیا گیا تھا۔ اس طرح مارچ 2018ءکے مقابلہ میں مارچ 2019ءکے دوران چاول کی قومی برآمدات میں 5.8 ارب روپے یعنی 22 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔