مارچ کے آخری ہفتے میں پولن میں اضافہ، احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں، پی ایم ڈی

50
pollen
pollen

اسلام آباد۔24مارچ (اے پی پی):محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی)نے کہا ہے کہ مارچ 2024 کے آخری ہفتے کے دوران جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں پولن کی شرح میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ پی ایم ڈی نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ راولپنڈی اور اسلام آباد کے علاقوں میں پولن کے بڑھتے ہوئے ارتکاز کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے جڑواں شہروں میں پولن پھیلنا شروع ہو گیا ہے۔ پولن الرجی میں مبتلا افراد کو اس سلسلے میں تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔

اسلام آباد میں پولن کی سب سے زیادہ اقسام جنگلی شہتوت، ببول، یوکلپٹس، پائنز، گھاس، بھنگ، ڈینڈیلین اور الٹرنیریا ہیں۔ ان تمام پودوں میں جنگلی شہتوت پولن کی مجموعی گنتی کا تقریباً 97 فیصد حصہ رکھتا ہے اور پھولوں کے موسم کے عروج کے دوران اس کا ارتکاز تقریباً 45,000 فی مکعب میٹر کی انتہائی حد کو چھوتا ہے۔PMD اپنی ویب سائٹ (www.pmd.gov.pk ) اور پرنٹ/الیکٹرانک میڈیا پر پولن سیزن (مارچ – اپریل) کے دوران پولن کنسنٹیشن ڈیٹا الرٹ شائع کرنا جاری رکھے گا۔ عام لوگ پولن کے بارے میں سوالات کے لیے درج ذیل نمبر 051-9250745، 051-9250364 اور 051-9250369 پر رابطہ کرسکتے ہیں یا [email protected] پر ای میل کرسکتے ہیں۔