وزیراعلیٰ سندھ کی ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah,
Sindh Chief Minister Murad Ali Shah,

کراچی۔ 24 مارچ (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ہندو برادری کو ہولی کی مبارکباد دی ہے۔جاری پیغام میں انہوں نے کہا ہے کہ ہولی بہار کی آمد پر رنگوں کا تہوار ہے جس میں خوشی اور امن کا پیغام ہے۔

وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کی بات کی ہے،صوبہ سندھ سمیت ملک بھر میں اقلیتوں کو اپنی رسومات ادا کرنے کی مکمل آزادی ہے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملکی ترقی میں ہندو برادری کا ایک بڑا کردار ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت اقلیتی برادری کو زندگی کے ہر شعبہ میں تمام تر سہولیات فراہم کر رہی ہے۔سندھ حکومت نے ہولی سے قبل تمام ہندو ملازمین کو تنحواہیں، پینشن سمیت تمام الاؤنس بھی جاری کردیئے ہیں۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کا دن اس بات کا اعتراف ہے کہ ہندو برادری اس سرزمین پرامن وخوشحالی سے رہ رہی ہے اور ملکی ترقی میں اس کا ایک کردار ہے۔