وزیر اعلیٰ سندھ نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا،وزرا کی کل تعداد 18ہوگئی

Murad Ali Shah
Murad Ali Shah

کراچی۔ 17 اپریل (اے پی پی):وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اپنی کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا ہے، جس کے بعد کابینہ میں وزرا کی کل تعداد 18ہوگئی ہے۔

بدھ کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق گورنر سندھ محمد کامران ٹیسوری نے گورنر ہائوس میں منعقدہ تقریب میں نئے شامل ہونے والے وزرا سے حلف لیا۔ نئے وزرا میں جام اکرام اللہ دھاریجو، محمد علی ملکانی، مخدوم محبوب الزمان، دوست محمد راہموں، شاہد عبدالسلام تھیم، ریاض حسین شاہ شیرازی، شاہینہ شیر علی اور میر طارق علی تالپور شامل ہیں۔

تقریب میں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ، صوبائی وزرائ، مشیران، میئر کراچی، صوبائی سیکریٹریز اور نومنتخب وزرا کے اہل خانہ نے شرکت کی۔