وزیراعلی سندھ سے سینیٹرز، صوبائی وزرا، مشیر، صوبائی اسمبلی ارکان، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور پارٹی کارکنان کی ملاقات

Sindh Chief Minister
Sindh Chief Minister

کراچی۔ 12 اپریل (اے پی پی):وزیراعلی ٰسندھ سید مراد علی شاہ سے سینیٹرز، صوبائی وزرا، مشیر، صوبائی اسمبلی ارکان، وفاقی و صوبائی سیکریٹریز اور پارٹی کارکنان نے ملاقات کی۔ جمعہ کو ترجمان وزیراعلیٰ ہائوس کے مطابق انہوں نے ملاقات میں وزیراعلی کو عیدکی مبارکباد دی۔

عید ملنے والوں میں سینیٹرز سرمد خان، مشیر نجمی عالم، میئر کراچی مرتضی وہاب، صوبائی اسمبلی ارکان آصف خان اور سنیتا، چیئرمین پی اینڈ ڈی نجم شاہ، چیئرمین سندھ پبلک سروس کمیشن محمد وسیم،کمشنر کراچی حسن نقوی، ایم ڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ امتیاز شاہ، صوبائی سیکریٹریز شارق حسین، ساجد جمال ابڑو، وفاقی سیکریٹری نوید شیخ، آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے صدر احمد شاہ، نامور مصنف و ڈرامہ نویس انور مقصود اور اداکار عدنان صدیقی شامل تھے۔