زائرین ٹرک حادثہ کے متاثرہ گھرانوں کی کفالت کی جائے گی ،وزیراعلیٰ سندھ

Sindh Chief Minister Murad Ali Shah,
Sindh Chief Minister Murad Ali Shah,

کراچی۔ 11 اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عید کے روزشاہ نورانی درگاہ کے زائرین کے ٹرک کو پیش آنے والے حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ قاسم جوکھیو گوٹھ (ٹھٹہ) میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ 52 زخمیوں کو سول ہسپتال لایا گیا، کچھ زخمی حب ہسپتال میں داخل ہیں، سول ہسپتال میں 40 افراد کو طبی امداد دینے کے بعد کو ڈسچارج کیا گیا جبکہ 12 زخمیوں کا علاج جاری ہے جن میں 5 مریض وینٹیلیٹرز پر ہیں، 2 زخمی بچوں کا این آئی سی ایچ علاج کیا جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حادثہ میں قیمتی جانی نقصان پر انہیں بے حد دکھ ہوا ہے ، میں نے جاں بحق ہونے والوں کی نماز جنازہ میں بھی شرکت کی ، وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اس حادثہ کے متاثرہ گھرانوں کی کفالت کی جائے گی ، ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ امن امان کی صورتحال کو بہتر کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،ہماری پولیس متحرک ہے، شہر کراچی میں اسٹریٹ کرائم کے خلاف پولیس نے کئی کارروائیاں کی ہیں اور متعدد ڈاکوئوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا ،کچے کے علاقے کشمور میں پولیس اور رینجرز ملکر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائی کر رہی ہیں ، ہم صورتحال کو کنٹرول کر لیں گے ۔