ماریا شرا پووا آرام کی غرض سے ومبلڈن اوپن وارم اپ ٹورنامنٹ سے دستبردار

58

ماسکو ۔ 18 جون (اے پی پی) روس کی گولڈن گرل ماریا شرا پووا نے آرام کی غرض سے سال کے تیسرے گرینڈسلام ٹینس ٹورنامنٹ ومبلڈن اوپن سے قبل وارم اپ ڈبلیو ٹی اے ایونٹ سے دستبرداری اختیار کر لی۔ 31 سالہ رشین کھلاڑی نے 2004ءمیں ومبلڈن چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا اور انہوں نے آخری مرتبہ 2015ءمیں آل انگلینڈ کلب ٹورنامنٹ میں شرکت کی تھی۔ مارا شرا پووا نے اپنے بیان میں کہا کہ برمنگھم ٹورنامنٹ سے میری اچھی یادیں وابستہ ہیں اسلئے ایونٹ میں حصہ لینے پر مایوسی ہو رہی ہے لیکن میں سمجھتی ہوں کہ ومبلڈن سے قبل سو فیصد فٹ ہونے کیلئے آرام زیادہ ضروری ہے۔