ماسکومیں ایس سی او کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق نائب وزراءخارجہ کی سطح کے مشاورتی اجلاس ایس سی او رکن ممالک کے مابین علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر قریبی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے نائب وزراءخارجہ نے کہا ہے کہ ایس سی او رکن ممالک کے مابین علاقائی و بین …
ماسکومیں ایس سی او کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق نائب وزراءخارجہ کی سطح کے مشاورتی اجلاس

مزید خبریں
ماسکومیں ایس سی او کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق نائب وزراءخارجہ کی سطح کے مشاورتی اجلاس
ایس سی او رکن ممالک کے مابین علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر قریبی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
اسلام آباد ۔ 13 جولائی (اے پی پی) پاکستان سمیت شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں کے نائب وزراءخارجہ نے کہا ہے کہ ایس سی او رکن ممالک کے مابین علاقائی و بین الاقوامی معاملات پر قریبی تعاون کی ضرورت ہے۔یہ بات جمعہ کو ماسکو میں منعقدہ ایس سی او کی بین الاقوامی سرگرمیوں سے متعلق نائب وزراءخارجہ کی سطح کے مشاورتی اجلاس میں کہی گئی۔اجلاس کا اہتمام رشین فیڈریشن نے کیا تھا۔روس کے نائب وزیر خارجہ ایگور مارگلوف نے اجلاس کی صدارت جبکہ روس،پاکستان،چین،بھارت،قزاخستان،کرغیزستان،تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندوں اور ایس سی او سیکرٹری جنرل نے اجلاس میں شرکت کی۔ پاکستانی وفد کی قیادت نیشنل کوارڈینیٹر برائے ایس سی او ظہور احمد کررہے تھے جبکہ روس میں پاکستان کے سفیر قاضی خلیل اللہ بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ایس سی او کی اقوام متحدہ اور علاقائی تنظیموں کیساتھ تعاون پر نظر ثانی کی گئی۔ اجلاس میں رکن ملکوں کے درمیان علاقائی و بین الاقوامی باہمی دلچسپی کے معاملات پر قریبی تعاون پر زور دیا گیا۔ پاکستان نے ایس سی او اور یو این تنظیموں کے درمیان تیزی سے بڑھتے ہوئے تعاون کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی وفد نے امن ،سلامتی اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کیلئے مل کر کام کرنیکی ضرورت پر زور دیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے جون 2017میں میں مکمل رکن کی حیثیت سے ایس سی او میں شمولیت اختیار کی۔پاکستان خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے کیلئے شنگھائی تعاون تنظیم کو بڑی اہمیت دیتا ہے۔








