ماسکو۔ 17 مئی (اے پی پی) روسی وزیر خارجہ نے سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ 14 مئی کواسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہونے والے درجنوں پر امن فلسطینی مظاہرین کو دہشت گرد کہنا انتہائی نامناسب ہے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق انہوں نے ماسکو میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات پر یقین نہیں کر سکتے کہ پر امن افراد کے ساتھ ہلاک ہونے والے کم سن اور شیر خوار بچے دہشت گرد تھے۔