ماسک پہننے سے متعلق عالمی ادارہ صحت کے مشورے میں تبدیلی

جنیوا ۔ 7 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ 19 سے متعلق اپنے رہنماءخطوط میں تبدیلی کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے علاقوں میں چہرے کے ماسک استعمال کیے جائیں جہاں وائرس پھیل رہا ہے اور سماجی فاصلہ رکھنا مشکل ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے قبل ازیں کہا تھا کہ یہ ظاہر کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صحتمند لوگ ماسک پہن کر انفیکشن سے بچ سکتے …

جنیوا ۔ 7 جون (اے پی پی) عالمی ادارہ صحت نے کووِڈ 19 سے متعلق اپنے رہنماءخطوط میں تبدیلی کرتے ہوئے کہاہے کہ ایسے علاقوں میں چہرے کے ماسک استعمال کیے جائیں جہاں وائرس پھیل رہا ہے اور سماجی فاصلہ رکھنا مشکل ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے قبل ازیں کہا تھا کہ یہ ظاہر کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں ہے کہ صحتمند لوگ ماسک پہن کر انفیکشن سے بچ سکتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل تیدروس ادھانوم گیبریسس نے جنیوا میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ نئی ہدایت بتدریج سامنے آنے والے ثبوت کی بنیاد پر ہے۔ا±نہوں نے کہا کہ اب عالمی ادارہ صحت، حکومتوں کو مشورہ دے رہا ہے کہ عام لوگوں کی حوصلہ افزائی کی جائے کہ عوامی نقل و حمل کے ذرائع اور د±کانوں جیسی جگہوں پر جہاں بڑے پیمانے پر وائرس کی منتقلی ہو سکتی ہے اور جسمانی طور پر فاصلہ رکھنا مشکل ہے، وہاں وہ ماسک پہنیں، لیکن ا±نہوں نے یہ بھی کہا کہ صرف ماسک لوگوں کو وائرس سے نہیں بچائے گا۔ ا±نہوں نے جسمانی فاصلہ رکھنے اور ہاتھ اچھّی طرح دھونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔