ماضی کی غلطیوں سے سیکھتے ہوئے منصوبہ بندی سے بہتر نتائج حاصل کئےجا سکتےہیں ،پرویز حنیف

92
Lahore Chamber of Commerce
Lahore Chamber of Commerce

اسلام آباد۔4جنوری (اے پی پی):سابق صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری پرویز حنیف نے کہا ہے کہ ماضی کی غلطیوں سےسیکھنے کی ضرورت ہے ، ان کےپیش نظر مستقبل کی منصوبہ بندی بہتر نتائج لاسکتی ہے ۔ ہفتہ کو اپنے بیان میں پرویز حنیف نے کہا کہ خطے کے ممالک کا جائزہ لیکر برآمدی شعبوں کے لئےمراعات اور ریلیف فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔

صنعتوں کو سستی توانائی کی فراہمی سے ہم عالمی منڈیوں میں حریف ممالک کا مقابلہ کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کے ’’ اڑان پاکستان‘‘پروگرام کی کامیابی کیلئے ضروری ہے کہ کاروباری برادری کے مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی جائےا ور سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے حکمت عملی مرتب کی جائے ۔