مافیاز کے خلاف قانونی اور آئینی اقدامات اٹھائیں گے، پی آئی اے کی ماضی کی عظمت بحال کی جائے گی، ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی، اداروں کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے اپنا کردار اداکیا ہے، ملک میں اشیائے خورد و نوش کی کوئی کمی نہیں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی اور آٹے کی غیر قانونی منتقلی ایک چیلنج ہے جسے روکنے کے لئے محکمہ کسٹم کو ہدایات کی ہیں، پی آئی اے کی ماضی کی عظمت بحال کی جائے گی، ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی،کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے …

اسلام آباد ۔ یکم جولائی (اے پی پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹرشبلی فراز نے کہا ہے کہ چینی اور آٹے کی غیر قانونی منتقلی ایک چیلنج ہے جسے روکنے کے لئے محکمہ کسٹم کو ہدایات کی ہیں، پی آئی اے کی ماضی کی عظمت بحال کی جائے گی، ہمارے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی،کورونا وائرس پوری دنیا کا مسئلہ ہے۔ بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے چینی بحران کے معاملہ پر فرانزک تحقیقات کرائیں، وزیر اعظم نے خود تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم مافیاز کے خلاف قانونی اور آئینی اقدامات اٹھائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان کے پائلٹس کا شمار دنیا کے بہترین پائلٹس میں ہوتا ہے، میں خود بھی پائلٹ رہا ہوں کابینہ کے اجلاس میں پائلٹس کے لائسنس کا ایشو بھی زیر بحث آیا انہوں نے کہا کہ اس معاملہ کو چھپا نہیں سکتے، اس کا آڈٹ کرائیں گے۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہم نے خود احتسابی کی ہے، ہم اپنی قومی ائیر لائن کی 60 اور70 کی دہائی کی عظمت بحال کریں گے انہوںنے کہا کہ درپیش مختلف چیلنجوں کے باوجود ہمارا عزم اور حوصلہ بڑھا ہے سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ ملک میں اشیائے خورد و نوش کی کوئی کمی نہیں انہوں نے کہا کہ اداروں کو بہتر بنانے کے لئے ہم نے اپنا کردار اداکیا ہے انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا مشکلات کا شکار ہے حکومت نے اس مسئلہ سے نمٹنے کے لئے موئثر اقدامات کئے ہیں۔