مالے۔3جولائی (اے پی پی):مالدیپ نے ترکیہ میں اپنے پہلے سفیر کی تقرری کا اعلان کیا ہے۔بدھ کو جاری ایک سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جزیرہ نما مالدیپ نے ترکیہ میں اپنا پہلا سفیر مقرر کیا ہے۔مالدیپ کے صدر محمد معیزو نے عبدالرحیم عبداللطیف کو جمہوریہ ترکیہ میں مالدیپ کا اعلیٰ سفارت کار مقرر کیا ہے۔
عبدالرحیم عبداللطیف نے رواں سال اپریل تک لیفٹیننٹ جنرل کی حیثیت سےمالدیپ ڈیفنس فورس کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیں ،وہ دسمبر 2018 سے لے کر گزشتہ نومبر تک مالدیپ کی مسلح افواج کے نائب سربراہ رہے۔صدر محمد معیزو نے گزشتہ سال دسمبر میں ترکیہ کے سرکاری دورے کے بعد، انقرہ میں ایک سفارتی مشن کھولنے کا اعلان کیا تھا ۔
دونوں ممالک نے 1979 میں سفارتی تعلقات قائم ہیں ۔مزید برآں صدر محمد معیزونے شیونین رشید کو بنگلہ دیش کا سفیر مقرر کیا ہے ۔