مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.40 فیصد اضافہ، خوردنی تیل کی پیداوارمیں 9.37 فیصد کمی

ادارہ برائے شماریات

اسلام آباد ۔ 26 نومبر (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں بناسپتی گھی کی پیداوارمیں 2.40 فیصد اضافہ جبکہ خوردنی تیل کی پیداوارمیں 9.37 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر ستمبر2018 ءتک 3 لاکھ 43 ہزار959 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 2.40 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کے ابتدائی تین ماہ میں ملک میں 3 لاکھ 35 ہزار911 میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔