مالی سال کے دوران خوردنی تیل کی درآمدات میں 11 فیصد اضافہ

اسلام آباد ۔10 جون (اے پی پی) رواں مالی سال 2017-18ءکے دوران خوردنی تیل کی قومی درآمدات میں 11 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق جولائی تا اپریل 2017-18ءکے دوران خوردنی تیل کی قومی درآمدات کا حجم 1.7 ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے جبکہ مالی سال کے اختتام تک خوردنی تیل کی قومی درآمدات کا حجم 2 ارب ڈالر سے بڑھنے کا امکان ہے ۔