مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 9.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے، ذرائع ایف بی آر

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 9.13 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 836 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 766 ارب روپے کی محصولات جمع کئے گئے تھے۔ ایف بی آر نے …

اسلام آباد ۔ 2 اکتوبر (اے پی پی) فیڈرل بورڈ آف ریونیوکی طرف سے رواں مالی سال کے دوران ٹیکس وصولیوں میں 9.13 فیصد کااضافہ ہوا ہے۔ ایف بی آر کے ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے دوران اب تک 836 ارب روپے کے محصولات جمع ہوئے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 766 ارب روپے کی محصولات جمع کئے گئے تھے۔ ایف بی آر نے گزشتہ مالی سال کے دوران 3ہزار 842 ارب روپے کے محصول جمع کئے تھے اور رواں مالی سال کے 4ہزار 435ارب کے ہدف کے حصول کےلئے محصولات کے وصولی میں گزشتہ سال کے مقابلہ میں 15 فیصد سے زائد کا اضافہ درکار ہے۔

مزید خبریں