اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) مالی سال-20 2019ءمیں تعلیم پر سرکاری اخراجات جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہے، پی ایس ڈی پی سال 2019-20ءکے تحت حکومت نے ایچ ای سی کےلئے 29.047 ارب روپے مختص کئے، سال 2020ءجولائی تا مارچ کے دوران جاری منصوبوں کے لئے 22.738 ارب روپے (کل اختصاص کا 80 فیصد) جاری کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے …
مالی سال-20 2019ءمیں تعلیم پر سرکاری اخراجات جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہے
اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) مالی سال-20 2019ءمیں تعلیم پر سرکاری اخراجات جی ڈی پی کا 2.3 فیصد رہے، پی ایس ڈی پی سال 2019-20ءکے تحت حکومت نے ایچ ای سی کےلئے 29.047 ارب روپے مختص کئے، سال 2020ءجولائی تا مارچ کے دوران جاری منصوبوں کے لئے 22.738 ارب روپے (کل اختصاص کا 80 فیصد) جاری کئے گئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کئے گئے اقتصادی سروے کے مطابق سال 2017-18ءکے دوران قومی سطح پر داخلوں کی کل تعداد 51.0 ملین تھی جبکہ اس کے مقابلہ میں سال 2016-17ءکے دوران داخلوں کی تعداد 53.6 بلین تک مزید بڑھنے کا تخمینہ ہے۔ سال 2017-18ءکے دوران تعلیمی اداروں کی کل تعداد 262 ہزار تھی جبکہ 2016-17ءکے دوران یہ تعداد 260.1 ہزار تھی۔ تعلیمی اداروں کی تعداد 2018-19ءمیں 266.3 ہزار ہونے کا تخمینہ ہے۔ سروے کے مطابق سال 2017-18ءکے دوران اساتذہ کی کل تعداد 1.77 ملین تھی جبکہ 2016-17ءکے دوران یہ تعداد 1.73 ملین تھی جس سے 27 فیصد اضافے کی عکاسی ہو رہی ہے۔ سال 2018-19ءکے دوران اساتذہ کی تعداد 1.83 ملین ہونے کا تخمینہ ہے۔ پاکستان کے سماجی اور معیاری زندگی پیمائش کے سروے 2018-19ءکے مطابق شرح خواندگی (دس سال اور اس سے زیاد) 60 فیصد ہے جبکہ 2015-16ءمیں یہ شرح 58 فیصد تھی۔ مرد (71 فیصد) خواتین (49 فیصد)، شرح خواندگی دیہی علاقوں (51 فیصد) کی نسبت شہری علاقوں میں (74 فیصد) زیادہ رہی۔ سروے کے مطابق سال 2015-16ءکے مقابلہ میں سال 2018-19ءکے دوران ملکی سطح پر خام تعلیمی اندراج کی شرح پرائمری سطح تک (عمر 6 تا 10 سال) 87 فیصد پر مستحکم رہی جبکہ خالص اندراج کی شرح میں معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا جو کہ 65 فیصد سے بڑھ کر 2018-19ءمیں 66 فیصد ہو گئی۔ سروے کے مطابق تعلیم پر سرکاری اخراجات بطور جی ڈی پی کے فیصد کے مالی سال 2019ءمیں 2.3 فیصد رہے جبکہ مالی سال 2018ءمیں یہ جی ڈی پی کا 2.4 فیصد تھے۔ تعلیم سے متعلقہ صارف میں مالی سال 2019ءمیں 4.7 فیصد (868.0 ارب روپے) کا اضافہ ہوا۔ پی ایس ڈی پی سال 2019-20ءکے تحت حکومت نے ایچ ای سی کے لئے 29.047 ارب روپے مختص کئے۔ مالی سال 2020ءجولائی تا مارچ کے دوران جاری منصوبوں کے لئے 22.738 ارب روپے (کل اختصاص کا 80 فیصد) جاری کئے گئے ہیں۔









