مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موجودہ پورٹ فولیو میں جاری 40 منصوبوں کےلئے 117.5 ارب روپے رکھے ہیں، اقتصادی جائزہ

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان کی قومی شاہراہوں کا سلسلہ 39 قومی شاہراہوں، موٹرویز، ایکسپریس ویز اور سٹریٹیجک روڈز پر مشتمل ہے۔ حکومت نے مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موجودہ پورٹ فولیو میں جاری 40 منصوبوں کےلئے 117.5 ارب روپے رکھے ہیں۔ یہ اعدادوشمار وفاقی حکومت کی طرف سے جمعرات کو جاری اقتصادی جائزہ …

اسلام آباد ۔ 11 جون (اے پی پی) پاکستان کی قومی شاہراہوں کا سلسلہ 39 قومی شاہراہوں، موٹرویز، ایکسپریس ویز اور سٹریٹیجک روڈز پر مشتمل ہے۔ حکومت نے مالی سال 2019-20ءکے بجٹ میں سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگرام کے تحت نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے موجودہ پورٹ فولیو میں جاری 40 منصوبوں کےلئے 117.5 ارب روپے رکھے ہیں۔ یہ اعدادوشمار وفاقی حکومت کی طرف سے جمعرات کو جاری اقتصادی جائزہ سروے برائے مالی سال 2019-20ءکے بنیادی خدو خال میں بیان کئے گئے ہیں۔ اقتصادی جائزہ سروے کے مطابق این ایچ اے کے تحت پاکستان میں سڑکوں کی کل لمبائی 2 لاکھ 63 ہزار 775 کلومیٹر ہے اور اس حوالے سے پاکستان پوری دنیا میں 22 ویں نمبر پر ہے۔ چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت جاری بڑے منصوبوں کی تعمیر سے اس درجہ بندی میں مزید بہتری متوقع ہے- اقتصادی جائزہ سروے رپورٹ کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائن کارپوریشن نے اپنے وسائل استعمال کرتے ہوئے گزشتہ 22 سے ناکارہ بی۔777 ، اے 320 اور اے ٹی آر طیارے کار آمد بنا کر اپنے بیڑے میں شامل کئے اور منافع بخش روٹس سیالکوٹ-پیرس، پشاور سے شارجہ اور ملتان سے شارجہ پر پروازوں کا آغاز کیا۔ اقتصادی جائزہ سروے کے مطابق رواں مالی سال میں فروری تک پاکستان ریلوے کی آمدن میں 8.4 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے اس کی موجودہ آمدن 36.9 ارب روپےرہی جبکہ گزشتہ برس کی اس مدت کے دوران آمدن 34 ارب روپے تھی- رواں مالی سال میں مارچ تک پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن کی آمدن میں 6 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے موجودہ آمدن 1411 ملین روپے رہی جبکہ گزشتہ سال کے اس عرصے کی آمدن 1332 ملین روپے تھی۔