مانسہرہ،ریسکیو 1122 نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی

87

ایبٹ آباد۔ 24 فروری (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ نے ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔ترجمان کے مطابق ریسکیو 1122 مانسہرہ کنٹرول روم کو گزشتہ ہفتہ کے دوران 3256 کالز موصول ہوئیں جن میں 41 ایمرجنسی کالز، 2650 غیر ضروری یا تنگ کرنے والی اور 565 ڈراپ کالز شامل ہیں

جن کے نتیجے میں 46 متاثرہ افراد کو ریسکیو کیا گیا،ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے سات روز میں 09 ٹریفک حادثات،27 میڈیکل ایمرجنسیز،02 آگ لگنے اور 03 دیگر متفرق واقعات میں عوام کو خدمات فراہم کیں جبکہ ہسپتال سے ہسپتال منتقلی سروس کے تحت 32 مریضوں کو بہتر طبی سہولیات کے حصول کے لیے ضلع کے اندر اور باہر مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔