مانسہرہ،کار گہری کھائی میں گرنے سے 2خواتین جاں بحق،3افراد زخمی

77
Rescue 1122 Mansehra
Rescue 1122 Mansehra

مانسہرہ۔ 17 نومبر (اے پی پی):پیراں خیر آباد کے مقام پرکاراوور سپیڈ کی وجہ سے بے قابو ہو کر کھائی میں گرنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو1122کے مطابق حادثہ کی اطلاع پر ریسکیو1122 کے 2 ایمبولینس اور میڈیکل ٹیم فوری موقع پر پہنچ گئی۔حادثہ میں ماہ نور بی بی اور گشن بی بی موقع پر جاں بحق اورعمیر،جن زیب اور لائیبہ شدید زخمی ہوئے۔ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق اور زخمیوں کو كنگ عبدالله ہسپتال منتقل کیا۔