ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے نوکوٹ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
مانسہرہ، تبلیغی اجتماع کے موقع پر ریسکیو 1122 کی جانب سے میڈیکل کیمپ قائم
مانسہرہ۔ 10 ستمبر (اے پی پی):ریسکیو 1122 مانسہرہ کی جانب سے نوکوٹ میں منعقدہ تبلیغی اجتماع کے موقع پر میڈیکل کیمپ قائم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان ریسکیو 1122 مانسہرہ کے مطابق ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم اجتماع میں شریک افراد کو بروقت طبی امداد اور ایمرجنسی میڈیکل سروسز فراہم کرنے کے لیے ہمہ وقت موجود اور الرٹ ہے۔ میڈیکل کیمپ میں شرکاء کو ضرورت کے مطابق ابتدائی طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے موثر انداز میں نمٹنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں تمام ضروری انتظامات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دے رہی ہیں۔








