مانسہرہ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع پرامن ماحول میں اختتام پذیر
مانسہرہ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع پرامن ماحول میں اختتام پذیر

مزید خبریں
مانسہرہ۔ 11 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ میں تین روزہ تبلیغی اجتماع پررامن ماحول میں اختتام پذیر ہو گیا۔ مانسہرہ پولیس کی جانب سے موثر سیکورٹی و ٹریفک انتظامات کئے گئے تھے۔ مانسہرہ میں منعقد ہونے والے تین روزہ تبلیغی اجتماع کے دوران شرکاء کی سیکورٹی اور آمدورفت کو یقینی بنانے کیلئے مانسہرہ پولیس کی جانب سے فول پروف سیکورٹی اور موثر ٹریفک انتظامات کئے گئے تھے۔
ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کی ہدایات پر تمام متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز اور دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہے اور سیکورٹی انتظامات کی مسلسل نگرانی کرتے رہے۔
افسران نے پنڈال، داخلی و خارجی راستوں، پارکنگ اور اطراف کے علاقوں میں تعینات پولیس نفری کو چیک کیا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات جاری کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امن و امان کے قیام کیلئے کئے گئے بہترین اقداماات کی بدولت کسی قسم کی بدمزدگی نہیں ہو گی اور اجتماع پرامن طور پر اختتام پذیر ہوا۔








