مانسہرہ ۔ 19 اگست (اے پی پی):ڈسٹرکٹ جوڈیشری مانسہرہ، ٹی ایم اے اور سرن فارسٹ ڈیپارٹمنٹ نے مشترکہ طور پر مون سون شجری کاری مہم کا آغاز کر دیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مانسہرہ نے شجرکاری مہم کا آغاز فیتہ کاٹ کر کیا۔
اس مہم میں ڈسٹرکٹ کورٹس مانسہرہ کے سینئر جج، صدر بار ایسوسی ایشن مانسہرہ، ٹی ایم او مانسہرہ مظہر مظفر، ٹی ایم اے اہلکاروں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ مہم کے دوران جوڈیشل کمپلیکس مانسہرہ کی نئی سائٹ پر کثیر تعداد میں پودے لگائے گئے۔