مانسہرہ ۔ 31 مئی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران غیر قانونی لکڑ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ٹمبرسمگلرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی لکڑ سے بھری گاڑی پکڑ لی۔ محکمہ جنگلات سے جرمانہ کروا کر 1 لاکھ54 ہزار 750 روپے کی رقم سرکاری خزانے میں جمع کروا دی گئی ۔