مانسہرہ۔ 22 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نےگاڑیوں سے بیٹریاں چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر کے چوری کی گئی بیٹریاں برآمد کرلیں۔لاری اڈہ پولیس کوگاڑیوں سے بیٹریاں چوری کی مختلف رپورٹس موصول ہوئی تھی جس پر نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کیاگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرمانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے چوری واقعات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لاری اڈہ کو نامعلوم ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کا حکم دیا۔احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے مختلف مشکوک لوگوں سے پوچھ گچھ کی گئی۔
پانو کے رہائشی زیشان ولد عرفان اور نوید ولد یوسف نے پوچھ گچھ کے دوران اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔ملزمان کی نشاندہی پر چوری کی گئی بیڑیاں بھی ریکور کرلی گئیں۔جوقانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد مالکوں کے حوالے کردی جائیں گی۔