ایبٹ آباد۔ 15 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے پولیس ٹریننگ سکول میں زیر تربیت جوانوں کے لیے ٹریفک قوانین سے آگاہی کے لیے سیشن کا انعقاد کیا۔ایس پی ٹریفک مانسہرہ شاہنواز خان کی ہدایت پر پولیس ٹریننگ سکول میں زیرِ تربیت پولیس اہلکاروں کے لیے ایک روزہ ٹریفک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا ،جس کا مقصد پولیس جوانوں کو ٹریفک قوانین،روڈ سیفٹی اور شہریوں کے ساتھ مؤثر اور مہذب برتاؤ سے متعلق آگاہی فراہم کرنا تھا۔
سیشن سے خطاب کرتے ہوئے ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ٹریفک پولیس کا کردار نہایت اہمیت کا حامل ہے جس میں عوام کی رہنمائی،قانون کی عملداری اور روڈ سیفٹی کا قیام شامل ہے،ہر پولیس اہلکار کو چاہیے کہ وہ خود قوانین کی پاسداری کرے اور دوسروں کے لیے ایک عملی مثال بنے،ٹریفک نظام میں بہتری صرف قانون نافذ کرنے سے نہیں بلکہ عوامی شعور بیدار کرنے سے بھی ممکن ہے۔اس موقع پر ڈی ایس پی اور انسپکٹر ٹریفک پولیس نے تربیتی جوانوں کو ٹریفک چیلنجز،جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے آگاہی فراہم کی۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=582362