- Advertisement -
مانسہرہ ۔ 01 ستمبر (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 50 گرام چرس برآمد کر لی۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ خاکی کی پولیس نے بھیرکنڈ کے رہائشی محمد ریاض کو 2 کلو 50 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ڈی پی او مانسہرہ کی ہدایات پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
- Advertisement -
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=385063
- Advertisement -