مانسہرہ پولیس کی کارروائی، منشیات فروش گرفتار، 2 کلو 440 گرام چرس برآمد

139

 مانسہرہ ۔ 08 جولائی (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق تھانہ دربند پولیس نے دوران گشت بٹگراں کے رہائشی منشیات فروش نذیر محمد ولد عبدالرسول کو چرس سمیت گرفتار کر لیا، ملزم سے موقع پر 2 کلو 440 گرام چرس برآمد کر کے منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ۔