واشنگٹن۔8جولائی (اے پی پی):بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان بیرل کئی جزائر پر تباہی مچانے کے بعدامریکی ریاست ٹیکسا س کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں تباہ کن ہوائوں اور طوفانی سمندری لہروں کے ساتھ ساتھ 10 انچ تک بارش ہو سکتی ہے ۔ طوفان …
سمندری طوفان بیرل سے خطرہ، امریکی ریاست ٹیکساس کی کئی بندرگاہیں بند کر دی گئیں
واشنگٹن۔8جولائی (اے پی پی):بحر اوقیانوس میں اٹھنے والا سمندری طوفان بیرل کئی جزائر پر تباہی مچانے کے بعدامریکی ریاست ٹیکسا س کی طرف بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ امریکا کے نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق طوفان کے زیر اثر ٹیکساس کے ساحلی علاقوں میں تباہ کن ہوائوں اور طوفانی سمندری لہروں کے ساتھ ساتھ 10 انچ تک بارش ہو سکتی ہے ۔
طوفان کے پیش نظر ٹیکساس کی بڑی بندرگاہوں میں سے کچھ کوبند کر دیا گیا ہے۔ حکام نے ساحلی علاقوں کے مکینوں کو خبر دار کیا ہے کہ طوفان کے دوران بڑے پیمانے پر بجلی کی کی فراہمی معطل ہو سکتی ہے۔









