مانسہرہ پولیس کی کارروائیاں، 2 منشیات فروش ساڑھے 6 کلو چرس سمیت گرفتار

112

مانسہرہ۔ 13 اپریل (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے 2 مختلف کارروائیوں کے دوران 2 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ساڑھے 6 کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔ مانسہرہ پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر ضلع بھر سے منشیات کے خاتمے کے لئے بھرپور کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔

اس سلسلے میں نوتعینات ایس ایچ او تھانہ بفہ شجاعت قریشی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش محمد نبی ولد شیر خان سکنہ داسو کو 2 کلو 616 گرام چرس سمیت گرفتار کیا۔ ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ خاکی پولیس نے منشیات فروش محمد نصیر ولد خشخال سکنہ ہمشیریاں کو 4 کلو 320 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔