مانسہرہ۔ 19 جون (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کر کے 2 کلو 950 گرام چرس برآمد کر لی۔ پولیس کے مطابق تھانہ دربند پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ منشیات فروش فیصل نواز عرف مٹھا کو گرفتار کر کے ایک کلو 820 گرام چرس برآمد کر لی جبکہ ایڈشنل ایس ایچ او تھانہ گڑھی حبیب اللہ اجمل خان نے ممتاز عرف جمیہ کو گرفتار کر کے ایک کلو 130 گرام چرس برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔