مانسہرہ پولیس کی کارروائی میں منشیات فروش گرفتار ،منشیات برآمد

114
Shopkeeper arrested
Shopkeeper arrested

مانسہرہ ۔ 20 فروری (اے پی پی):مانسہرہ پولیس نے ایک کارروائی کے دوران منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات برآمد کر لی۔

مانسہرہ پولیس کے مطابق تھانہ شنکیاری کی پولیس نے گیروال ڈھوڈیال کے رہائشی منشیات فروش الطاف حسین ولد عبداللہ جان کو 710 گرام آئس اور 455 گرام ہیروئن سمیت گرفتار کر لیا۔ملزم کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی۔