مانسہرہ۔ 30 دسمبر (اے پی پی):ضلع مانسہرہ کے تمام تھانہ جات کی حدود میں سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز کے دوران غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔
مانسہرہ پولیس کے مطابق حالیہ سکیورٹی خطرات کے پیش نظر ڈی پی او شفیع اللہ گنڈا پور کے احکامات پر تمام سرکلز ایس پیز کی زیر نگرانی ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز نے لیڈیز پولیس اور دیگر پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ آپریشنز کرتے ہوئے بڑی تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا،
مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ اور انکوائری کے لئے تھانہ طلب کیا گیا۔ اس دوران غیر قانونی طور پر رہائش پذیر کرایہ داروں کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔