اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ایمرجنسی سلائیڈ کھلنے کے معاملہ پر پی آئی اے انتظامیہ نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ چیف پائلٹ …
مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ایمرجنسی سلائیڈ کھلنے کے معاملہ پر پی آئی اے انتظامیہ نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے، وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 14 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 کے ایمرجنسی سلائیڈ کھلنے کے معاملہ پر پی آئی اے انتظامیہ نے اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی ہے۔ جمعہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا کہ کمیٹی کے سربراہ چیف پائلٹ کارپوریٹ سیفٹی کیپٹن عامر آفتاب ہوں گے۔ تحقیقاتی کمیٹی نے باقاعدہ تحقیقات شروع کرتے ہوئے مانچسٹر سے اسلام آباد آنے والی پی آئی اے کی پرواز پر تعینات فضائی میزبانوں کے بیان قلمبند کر لئے ہیں جس میں فضائی میزبانوں نے تحقیقاتی کمیٹی کو شارٹ کریو اور مسافر خاتون سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ واقعہ سے قبل فضائی میزبان مسافروں کو جہاز میں ایمرجنسی سے متعلق ڈیمانسٹریشن دے رہی تھی۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ ایمرجنسی دروازہ کھولنے والی مسافر خاتون 74 الفا سیٹ پر موجود تھیں۔ تحقیقاتی کمیٹی دوسرے مرحلہ میں خاتون مسافر سے رابطہ کرکے ان کا بیان بھی ریکارڈ کرے گی۔








