ماچھیکے۔تاروجبہ 427 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد شروع کردیاجائے گا، غلام سرور خان

132
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان
سینیٹ الیکشن میں اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا شکست کا سامناکرنا پڑا ، غلام سرور خان

اسلام آباد ۔ 17 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر پٹرولیم غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ماچھیکے۔تاروجبہ 427 کلومیٹر آئل پائپ لائن کی تعمیر کا کام جلد شروع کردیاجائے گا تاکہ شیخوپورہ سے پشاور محفوظ، مؤثر اور قابل انحصار طریقے سے پٹرولیم مصنوعات کی ترسیل یقینی بنایا جا سکے۔ پائپ لائن پر عملی کام کے آغاز سے متعلق سوال پر” اے پی پی ”سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کی طرف سے باضابطہ منظوری ہو چکی ہے۔ تعمیراتی کام سے متعلق جائزہ لیا جارہا ہے جس کے بعد جلد کام کا آغاز ہو جائے گا۔ 12 فروری کو اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم ڈویژن کی سفارش پر غور کرتے ہوئے فرنٹیئر آئل کمپنی کو اس پائپ لائن منصوبے پر عملدرآمد کے آغاز کی منظوری دی تھی۔ یہ تعمیراتی کام 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔ پہلے مرحلے میں ماچھیکے۔ چک پیرانہ ( 135) کلومیٹر، دوسرے مرحلہ میں چک پیرانہ۔روات (117) کلومیٹر اور تیسرے مرحلے میں روات۔تاروجبہ (175) کلومیٹر پر پائپ لائن بچھائی جائے گی جسے ہائی سپیڈ ڈیزل اور پٹرول کی ترسیل ممکن ہو گی۔ وفاقی وزیر نے کہاکہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اس منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے جس کے بعد کمپنی کو منظوری دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس کمپنی نے بروقت اوگرا سے لائسنس حاصل کررکھا تھا تاکہ پائپ لائن بچھا جا سکے۔ شیخوپورہ سے پشاور پٹرولیم کی محفوظ ترسیل کو یقینی بنانے کے لئے اس پائپ لائن کو بچھایا جا رہا ہے تاکہ احمد پور شرقیہ جیسے آئل ٹینکر کے حادثے سے بچا جا سکے جس میں 219 افراد کی جانیں چلی گئیں اور 59 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔