اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ماڑی پٹرولیم کے 30 ستمبر2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران منافع میں 0.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2024کےلئے ماڑی پٹرولیم کا منافع19.2 ارب روپے رہا جبکہ جولائی تا ستمبر2023کے دوران کمپنی کو19.1ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال2023کے مقابلہ میں 30 ستمبر 2024کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کےمنافع …
ماڑی پٹرولیم کے 30 ستمبر کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران منافع میں 0.5فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔31اکتوبر (اے پی پی):ماڑی پٹرولیم کے 30 ستمبر2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران منافع میں 0.5فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق جولائی تا ستمبر2024کےلئے ماڑی پٹرولیم کا منافع19.2 ارب روپے رہا جبکہ جولائی تا ستمبر2023کے دوران کمپنی کو19.1ارب روپے کا منافع حاصل ہوا تھا۔ اس طرح سال2023کے مقابلہ میں 30 ستمبر 2024کو ختم ہونے والی سہ ماہی کے دوران ماڑی پٹرولیم کےمنافع میں 10کروڑ یعنی 0.5فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔








