ماہرین لائیوسٹاک کی کانگو وائرس سے بچائوکیلئے جانوروں میں چیچڑوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت

فیصل آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ماہرین لائیوسٹاک نے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے چیچڑوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی ہے اور تمام لائیو سٹاک فارمرز ، زمینداروں ، کسانوں سے کہا ہے کہ چونکہ موسمی تغیرات اور موجودہ صورتحال کے باعث کانگو وائرس جانوروں پر حملہ کر سکتاہے لہٰذا وہ کانگو وائرس سے بچائو کیلئے فوری طور پر اپنے جانوروں میں چیچڑوں کا خاتمہ …

فیصل آباد ۔ 25 ستمبر (اے پی پی) ماہرین لائیوسٹاک نے جانوروں کو کانگو وائرس سے بچانے کیلئے چیچڑوں کے فوری خاتمہ کی ہدایت کی ہے اور تمام لائیو سٹاک فارمرز ، زمینداروں ، کسانوں سے کہا ہے کہ چونکہ موسمی تغیرات اور موجودہ صورتحال کے باعث کانگو وائرس جانوروں پر حملہ کر سکتاہے لہٰذا وہ کانگو وائرس سے بچائو کیلئے فوری طور پر اپنے جانوروں میں چیچڑوں کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی مشکل ، پریشانی یا مالی نقصان کا سامنانہ کرناپڑے ۔ انہوں نے بتایاکہ جانوروں میں چیچڑوں سے پیداہونے والا کانگووائرس جہاں جانوروں کاخون چوس کر انہیں کمزور کرتاہے وہیں وہ سخت بخار سمیت کئی دیگر سنگین بیماریاں پھیلانے کا موجب بنتاہے ۔ انہوںنے کہاکہ اگر بیمار جانور کا گوشت یا دودھ انسان استعمال کرے تو جانور کی بیماریاں انسانوں میں منتقل ہونے کا بھی شدید خدشہ ہوتاہے۔ انہوںنے کہاکہ اس ضمن میں حکومت کی جانب سے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ کانگو وائرس کے پھیلائو کو روکا جاسکے۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں مزید معلومات و رہنمائی کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے عملہ سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

مزید خبریں